پولیس کو مطلوب ملزم انٹرپول کی مدد سے عمان سے گرفتار پاکستان منتقل

اقدام قتل کے ملزم شمس کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول عمان کے ساتھ قریبی رابطہ کاری سے ممکن ہوئی


آفتاب خان February 21, 2023
فوٹو ایکسپریس

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے انٹرپول کی مدد سے عمان سے ملزم کو گرفتار کر کے پاکستان منتقل کردیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم شمس شہزاد گوجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا،جس کے خلاف اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج تھا۔

متعلقہ پولیس کی درخواست پر ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کے خلاف نوٹس جاری کیا تھا جس کے بعد عمان سے اُس کی گرفتاری عمل میں آئی۔

ملزم ایف آئی اے امیگریشن کراچی کی تحویل میں ہے جسے بعد ازاں متعلقہ پولیس ٹیم کے حوالے کر دیا جائے گا۔ ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول عمان کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔