سندھ ہائی کورٹ نے پی آئی بی کالونی کی اراضی خالی کرانے کا حکم واپس لے لیا
سندھ ہائی کورٹ نے 21 ہزار 800 اسکوائر یارڈ اراضی درخواست گزار کے حوالے کرنے کے حکم نامے میں ترمیم کردی
سندھ ہائی کورٹ نے پیر الہی بخش (پی آئی بی) کالونی ٹرانس لیاری کی 21 ہزار 800 اسکوائر یارڈ زمین کی ملکیت کے تنازع پر بڑا ریلف دیتے ہوئے 6 فروری 2023 کے حکم نامے میں ترمیم کرتے ہوئے زمین درخواست گزار کے حوالے کرنے کا حکم واپس لے لیا۔
ہائیکورٹ میں پیر الہی بخش کالونی ٹرانس لیاری کی 21 ہزار 800 اسکوائر یارڈ زمین کی ملکیت کا تنازع سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے علاقہ مکینوں کو بڑا ریلیف دے دیا۔ عدالت نے اپنے 6 فروری 2023 کا حکم نامے میں ترمیم کردی۔ عدالت نے جگہ درخواستگزار کے حوالے کرنے کا حکم واپس لے لیا۔
واضح رہے کہ عدالت نے 6 فروری کو ناظر سندھ ہائیکورٹ کو حکم دیا تھا کہ اراضی کا قبضہ درخواست گزار کو دیا جائے۔ عدالت نے یہ بھی حکم دیا تھا کہ اگر ناظر سندھ ہائیکورٹ کو پولیس کی مدد لینے پڑی تو کی جائے۔
علاقہ مکینوں نے فوری سماعت کی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ عدالت نے درخواست گزار کو 21 ہزار 800 اسکوائر یارڈ کی متبادل جگہ دینے کا حکم دیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ اگر ہوسکے تو 13 کروڑ سے زائد کی رقم بمعہ سود بھی ادا کی جائے۔
عدالت نے متبادل جگہ سید محمد اشرف الدین کے قانونی ورثا کو دینے حکم دیا تھا۔ پی آئی بی کالونی میں مذکورہ اراضی پر 178 سے زائد پکے مکانات تعمیر ہوچکے ہیں۔ ناظر سندھ ہائیکورٹ نے تمام رہائشیون کو جگہ خالی کرنے کے نوٹس جاری کیے گیے تھے۔ عدالت نے 1986 میں زمین سے متعلق محمد اشرف الدین کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ عدالت نے سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی۔