سول ایوی ایشن میں کنٹریکٹ پر بھرتیاں فوری روکنے کی سفارش

سول ایوی ایشن سے ملکی معاشی صورتحال کے پیش نظر کفایت شعاری اپنانے کیلیے مختلف سفارشات کی گئی ہیں


آفتاب خان February 24, 2023
فوٹو فائل

سول ایوی ایشن آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر نے معاشی صورتحال کے پیش نظرکفایت شعاری اپنانے کے لیے ڈی جی سی اے اے کومراسلہ ارسال کردیا جس میں سی اے اے کنٹریکٹ بھرتیوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

صدر سی اے اے آفیسرز ایسوسی ایشن میاں منیب اقبال نے ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضی کوخط لکھا جس میں انہوں نے ملکی معاشی صورتحال کے پیش نظر کفایت شعاری اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔ مراسلے کے مطابق ملکی معاشی حالات کو مدنظر رکھ کر انتظامیہ 4 ہزار سی سی کی جگہ 1800 سی سی کی گاڑی استعمال کریں۔

ڈی جی،ایڈیشنل ڈی جی سمیت تمام اعلی افسران کفایت شعاری پلان پر عمل کریں، آفیشل ٹورز کو کم کرکے زوم اور ویڈیو لنک کے ذریعے میٹنگ کو ترجیح دی جائے، بجلی بچت کے لیے دفاتر میں بجلی کا استعمال کم جبکہ نئی گاڑیوں کی خریداری پر فوری پابندی عائد کی جائے۔

مراسلے کے مطابق سی اے اے کنٹریکٹ بھرتیوں کوفوری روکا جائے اورسی اے اے کے اخراجات پربیرون ملک علاج پربھی پابندی عائد کی جائے، تمام دفاتر کے لئے نئے فرنیچرکی خریداری، آفیشل لنچ اور اور ڈنر پر پابندی عائد کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں