عمران خان قومی اسمبلی کی 6 نشستوں سے ڈی نوٹیفائی نوٹی فکیشن جاری

عمران خان این اے 45 کرم سے رکن قومی اسمبلی رہیں گے، الیکشن کمیشن


ثاقب ورک February 24, 2023
فوٹو فائل

الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو 6 نشستوں سے ڈی نوٹیفائی کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عمران خان این اے 45 کرم سے رکن قومی اسمبلی رہیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق آئین کے تحت زیادہ نشستوں پر جیتنے والا ایک سیٹ ہی رکھ سکتا ہے، انتخابی نتیجہ جاری ہونے کے بعد 30 دن میں اضافی نشستوں سے مستعفی ہونا لازمی ہے، ازخود مستعفی نہ ہونے والا صرف اس نشست پر برقرار رہے گا جو سب سے آخر میں جیتی ہو اور عمران خان نے آخری نشست این اے 45کرم سے جیتی تھی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے 32ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹی فکیشن معطل

الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جیتی ہوئی 6 نشستیں خالی قرار دینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور سے عمران خان کی نشستیں خالی ہوگئیں ہیں۔ اس کے علاوہ این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ اور این اے 239 کراچی سے عمران خان کی نشست خالی قرار دی گئی۔

واضح رہے کہ 16 اکتوبر 2022 کو عمران خان نے قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی، بعد ازاں این اے 45 کے ضمنی الیکشن میں بھی عمران خان کامیاب ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں