پاکستان کو چین سے 70 کروڑ ڈالرز موصول اسحاق ڈار کی تصدیق

چینی بینک سے رقم موصول ہونے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر چار ارب ڈالرز کی سطح کے قریب پہنچ گئے


Irshad Ansari February 24, 2023
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ چین کے بینک نے 70 کروڑ ڈالرز جمع کروادیے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لکھا کہ 'چائنا ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے بھیجے جانے والے 70 کروڑ ڈالرز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو موصول ہوگئے ہیں'۔

اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہے کہ رقم چائنا ڈویلپمنٹ بینک کی طرف سے رول اوور معاہدے کے بعد موصول ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں پاکستان اور چین کے درمیان معاہدہ ہوچکا تھا۔ ذرائع کے مطابق رقم کی وصولی سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 4 ارب ڈالرز کے قریب پہنچ گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف سطع کے معاہدے اور پروگرام کے ٹریک پر آنے کے بعد مزید فنانسنگ ملے گی۔



اس سے دو روز قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ 'چائنا ڈویلمپنٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پاکستان کو 70 کروڑ امریکی ڈالرز فنڈز بطور قرض دینے کی منظوری دے دی ہے جس کی بس رسمی کارروائی باقی ہے'۔

انہوں نے لکھا تھا کہ 'یہ رقم اگلے ہفتے تک اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں آجائے گی جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا'۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں