خوابوں کی تعبیر

آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے


آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے۔ فوٹو : فائل

سر کے بال گرنا
عظمٰی لطیف، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرے سر کے سارے بال گر گئے ہیں اور میں کمرے میں زور زور سے چیخیں مار کر رو رہی ہوں اور باہر بھی نہیں نکل رہی کہ سب لوگ مجھے دیکھیں گے اور ہنسیں گے ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور ہر نماز کے بعد کثرت سے استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

اندھیرے میں بھاگنا
آمنہ خورشید خان، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کہیں بھاگ رہی ہوں بہت اندھیرا ہے اور مجھے کچھ نظر نہیں آ رہا ، مگر پھر بھی میں بہت تیزی سے بھاگ رہی ہوں جیسے کسی سے بچ رہی ہوں اور اپنے آپ کو بچانے کے لئے اندھا دھند بھاگ رہی ہوں۔ آپ مجھے اس کی تعبیر بتا دیجئے ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔ کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

کمرے کی الماری میں بچھو
ثریا بیگم ، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میرے کمرے کی الماری میں ایک بچھو ہے جو پتہ نہیں کیسے میرے دوپٹے کے ساتھ باہر گر جاتا ہے میں بہت ڈر جاتی ہوں اور امی کو بلا کر لاتی ہوں جو بھائی کو بلا کر ساری الماری خالی کرواتی ہیں ۔ بالکل اندر ایک قمیض کے اندر بہت چھوٹے چھوٹے سے بچے نکلتے ہیں جس پہ سب پریشان ہو جاتے ہیں۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

گھر میں نئی فصل آنا
شمسہ رحمان، شیخوپورہ
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے گھر نئی فصل آئی ہے اور ہم سب بہت خوشی سے سمیٹ بھی رہے ہیں ۔ پھر میں نے دیکھا کہ مزید چیزیں آتی ہی جا رہی ہیں اور سارا ھال ان سے بھر گیا ہے ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

اونٹ گائے کے باڑے میں گھس آیا
شاھین علی، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ایک اونٹ ہمارے گائے کے باڑے میں گھس آیا ہے اور بہت تباہی مچا رہا ہے ۔ بہت سے جانور بھاگ گئے باقی جو ادھر رہے ان کی زخمی کر دیا اور میں یہ سوچ کر پریشان ہو رہا ہوں کہ ڈیرے پہ بھائی باہر سو رہے ہیں ،کہیں یہ ان کو بھی نہ کچل دے میں جلدی سے ان کو بتانے بھاگتا ہوں جس سے اونٹ خوفناک آوازیں نکالتا ہوا میرے پیچھے بھاگنے لگتا ہے اس کے بعد مجھے خواب یاد نہیں ۔

تعبیر: اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

پانی پینا
افشاں نذیر، سیالکوٹ
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میں کسی پہاڑی چشمے کا پانی پی رہی ہوں جو کہ بے حد میٹھا اور مزیدار ہے ۔ میرا دل کرتا ہے کہ میں ایک بوتل بھر کے اپنی امی کے لئے بھی لے جائوں ۔

تعبیر ؛ اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

کان میں چلنا
اللہ بخش، چکوال
خواب: میں نے دیکھا کہ میں کسی کان میں ہوں اور مزدوروں کی آواز سن کر اندر ہی اندر چلتا جا رہا ہوں ۔ مگر جیسے جیسے میں اندر جاتا ہوں مجھے سانس لینے میں بہت تکلیف ہوتی ہے ۔ میں گھبرا کے واپس آتا ہوں کہ باہر تازہ ہوا میں جا سکوں تو اندھیرے میں مجھے کوئی راستہ نہیں ملتا۔

تعبیر: اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے۔ کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کریں ۔

خالی پرس
آصف اقبال ، حیدر آباد
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ مجھے بہت زیادہ بھوک لگی ہے ۔ مگر میرے پاس کچھ بھی کھانے کو نہیں ہے۔ گھر میں ہر چیز کھول کر دیکھ لیتا ہوں مگر کچھ نہیں ملتا ۔ حتی کہ فریج میں بھی ایسا کچھ نہیں ہوتا جو میں کھا سکوں ۔ پرس چیک کرنے پہ وہ بھی خالی ملتا ہے ۔

تعبیر: اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔ کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔

کمرے سے سانپ نکلنا
لعل دین، فیصل آباد
خواب: میں نے دیکھا کہ میرے گھر بہت سے کالے سانپ ہیں جو ایک کمرے سے نکلتے آرہے ہیں ۔ میں ان کو آگے ہو کر دیکھتا ہوں کہ آخر کدھر سے اندر آ رہے ہیں مگر کوئی جگہ نظر نہیں آتی ۔ میں چھوٹے بھائی کو آواز دیتا ہوں کہ مجھے کوئی ڈنڈا دے ، میں کمرے کو چیک کروں مگر وہ اتنا زیادہ ڈر جاتا ہے کہ کمرے کے اندر بھی نہیں آتا ۔ میں خود بھی کچھ گھبرا جاتا ہوں اور بیڈ کے نیچے جاتا دیکھتا رہتا ہوں ۔

تعبیر: اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے۔ جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

نئے گھر کی چھت پر کھڑا ہونا
امتیاز احمد، راولپنڈی
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے نئے گھر میں آ گیا ہوں اور چھت پہ کھڑا پیچھے کھیت دیکھ رہا ہوں ۔ پھر دیکھتا ہوں کہ میں ایک ویران جگہ پہ ہوں اور دل میں یہ سمجھ رہا ہوں کہ جیسے میں اپنے گھر کے پاس کہیں ہوں مگر مجھے راستہ نہیں مل رہا ۔ مختلف سڑکوں پہ چکر کاٹتے کاٹتے میں تھک جاتا ہوں مگر مجھے راستہ نہیں ملتا ۔ میں یہ سوچ کر پریشان ہوتا ہوں کہ میری امی کتنی پریشان ہوں گی۔

تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے ۔ گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان ہو سکتا ہے۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے۔ آپ یاحی یا قیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں