کم عمر لڑکیوں سے شادی کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ جاری ہے سندھ ہائیکورٹ

محسن سے مرضی سے شادی کی والدین نے اغواء کا جھوٹا مقدمہ درج کرادیا، وجیہ فاطمہ


کورٹ رپورٹر February 25, 2023
محسن سے مرضی سے شادی کی والدین نے اغواء کا جھوٹا مقدمہ درج کرادیا، وجیہ فاطمہ

سندھ ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرینوالے جوڑے کو ہراساں کرنے کی درخواست پر پولیس کو جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

ہائیکورٹ میں پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کو ہراساں کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ وجیہ فاطمہ نے بتایا کہ محسن سے مرضی سے شادی کی والدین نے اغواء کا جھوٹا مقدمہ درج کرادیا۔ پولیس اسٹیشن کلری میں درج مقدمے کی وجہ سے پولیس ہراساں کررہی ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کی عمر کیا ہے، محسن کے ساتھ کہاں رہتی ہیں۔

جسٹس عمر سیال نے ریمارکس دیئے کہ کم عمر لڑکیوں سے شادی کی آڑ میں ہیومن ٹریفکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ وکلاء کو کیس اور فیس لینے سے قبل کیس کے حقائق کا بھی جائزہ لینا چاہیے۔

عدالت نے ہراساں کرنے کی درخواست پر 17 مارچ تک پولیس کو جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں