کراچی کے پی ٹی آئی ایم این ایز کا بحالی کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

کراچی کے 16 مارچ کو ہونے والے ضمنی الیکشن روکے جائیں، درخواستگزاروں کی قومی اسمبلی کی نشستیں بحال کی جائیں، درخواست


کورٹ رپورٹر February 25, 2023
کراچی کے 16 مارچ کو ہونے والے ضمنی الیکشن روکے جائیں، درخواستگزاروں کی قومی اسمبلی کی نشستیں بحال کی جائیں، درخواست

تحریک انصاف نے استعفوں کی منظوری سے متعلق کراچی سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

تحریک انصاف کے سابق اراکین قومی اسمبلی کی دائر درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ کراچی کے 16 مارچ کو ہونے والے ضمنی الیکشن روکے جائیں۔ ضمنی الیکشن کے انعقاد کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواستگزاروں کی قومی اسمبلی کی نشستیں بحال کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفی منظور کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ تمام اراکین اسمبلی کو ان کی نشستوں پر بحال کردیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے ضمنی الیکشن روکنے کا بھی حکم دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد کراچی میں ضمنی الیکشن کا جواز نہیں۔

درخواستگزاروں میں آفتاب صدیقی، سیف الرحمان خان، فہیم خان، عطا اللہ خان، آفتاب جہانگیر اور دیگر شامل ہیں۔

درخواست دائر کرنے کے بعد تحریک انصاف کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کراچی کے 9 اراکین اسمبلی سندھ ہائیکورٹ آئے ہیں۔ 11 اپریل کو استعفی دیا تھا۔ اسپیکر صاحب نے منظوری سے ہمیشہ منع کیا۔

آفتاب صدیقی نے کہا جب ہم نے کہا استعفے واپس لینا چاہتے ہیں اور اسمبلی آنا چاہتے ہیں تو استعفے فوری منظور کر لئے گئے۔ 9 ماہ تک ہمارے استعفی ہوا میں معلق رہے۔ بلدیاتی امیدواران کے بھی تاحال نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیئے گئے ہیں۔

آفتاب صدیقی نے کہا کہ علی زیدی اور حافظ نعیم کے درمیان ملاقات ہوئی تھے۔ تحفظات کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی تھیں۔ پہلے نتائج کا معاملہ ٹھیک ہوجائے پھر بلدیاتی حکومت بنانے سے متعلق بات ہوگی۔

https://twitter.com/PS111NA247/status/1629395586096013312

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں