نيب نے عثمان بزدار کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، جائیداديں بنانے کے الزام میں عثمان بزدار اور ان کی فیملیز کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ طلب


طالب فریدی February 25, 2023
فوٹو:فائل

نيب نے سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، جائیداديں بنانے کے الزام میں عثمان بزدار اور ان کی فیملیز کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نيب نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونيو کو مراسلہ جاری کردیا جس میں 28 فروری تک نيب لاہور کو عثمان بزدار کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

nab summon to usman buzdar

مراسلے کے مطابق عثمان بزدار کے خاندان کے دس افراد کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے، عثمان بزدار کے تمام فیملی ممبران کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ عثمان بزدار یا فیملی کے نام پر پراپرٹی، زمین، تحائف اور وراثتی جائیداد کا ریکارڈ مانگا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں