وزارت خزانہ نے ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن روکنے کی خبروں کی تردید کردی
روری 2023 کیلئے تنخواہوں اورپنشن کی ادائیگی کاعمل مکمل ہوچکا ہے، اے جی پی آر
اکاونٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو(اے جی پی آر)نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن کی ادائیگی روکنے کی تردید کردی۔
آکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان نے جاری اعلامیے میں واضع کیا ہے کہ فروری 2023 کیلئے تنخواہوں اورپنشن کی ادائیگی کاعمل مکمل ہوچکاہے اورسرکاری ملازمین وپنشنرز کو وقت پرتنخواہیں اورپنشن ادا کی جائیگی۔
وضاحتی بیان میں اے جی پی آرکے ترجمان نے بتایا کہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ وفاقی حکومت فروری کے مہینہ کیلئے تنخواہیں اورپنشن ادانہیں کررہی، ترجمان نے کہاکہ فروری 2023 کیلئے تنخواہوں اورپنشن کی ادائیگی کاعمل مکمل ہوچکا ہے اور24 فروری کومتعلقہ بینکوں کوچیکس بھی فراہم کردئیے گئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ملازمین اورپنشنرز کو فروری2023 کی تنخواہیں اورپنشن وقت پر ادا ہوں گی۔