لاہور اور پنڈی میں پی ایس ایل 8 کے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے

وزیراعظم کی مداخلت کے بعد پنجاب حکومت اور کرکٹ بورڈ کے درمیان معاملات طے پاگئے


اسپورٹس رپورٹرز February 26, 2023
فوٹو فائل

وزیراعظم کی یقین دہانی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 8 کے میچز شیڈول کے مطابق لاہور اور پنڈی میں منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف نجم سیٹھی نے بتایا کہ لاہور اور پنڈی کے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے، روٹ کی لائیٹنگ کا خرچہ نگران حکومت اٹھائے گی۔

نجم سیٹھی نے یہ خوشخبری سماجی رابطے کی سائٹ پر شئیر کی اور بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے روٹ کی لائٹنگ کے اخراجات میں حصہ ڈالنے پر اتفاق کیا ہے۔

نجم سیٹھی نے اس موقع پر نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا شکریہ بھی ادا کیا اور شائقین کے لیے اس کو بڑی خوش خبری قرار دیا۔


وزیر اعظم کی جانب سے یقین دہانی اور پی سی بی کے گرین سگنل کے بعد کراچی میں اتوار کو نوواں اور آخری میچ ہوا جس کے بعد براڈ کاسٹرز نے اپنا سامان باندھ لیا، میچ کے لیے لگائی جانے والی ڈیجیٹل باونڈری کو بھی نکال لیا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل8؛ لاہور، پنڈی میں میچز کیلئے نجم سیٹھی کا وزیراعظم کو ٹیلیفون

نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے سارا سامان پنڈی اسٹیڈیم جائے گا،پی ایس ایل کے میچز کا کراچی میں کنگز کی فتح پر اختتام ہوا۔

پنجاب حکومت اور پی سی بی کے درمیان معاملات طے پاگئے

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور پنجاب حکومت کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں، جس کے مطابق کرکٹ بورڈ ٹیموں کے راستے پر نصب کی جانے والی لائٹوں کی خریداری کرے گا جس سے مستقبل میں ہر سیریز میں کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے لائٹوں کی خریداری کے علاوہ تمام اخراجات اٹھانے کی رضامندی ظاہر کردی ہے، 2022 میں لائٹس کی مد میں پنجاب حکومت نے لاہور میں 40 کروڑ روپے خرچ کیے جبکہ رواں سال بھی یہ اخراجات 50 کروڑ سے زائد تھے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت اور پی سی بی کے درمیان فنڈز کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار تھا جس پر نجم سیٹھی نے فرنچائز مالکان سے مشاورت کے بعد بقیہ میچز کراچی منتقل کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں