اسلام آباد پولیس نے سابق رکن اسمبلی کے محافظوں اور کارکنان کو گرفتار کرلیا پی ٹی آئی

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدور، سابق ایم پی اے کے گارڈز کو حراست میں لیا گیا ہے، دعویٰ


احتشام بشیر February 28, 2023
فوٹو اسکرین گریپ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی پیشی کے موقع پر اسلام آباد پولیس نے خیبرپختونخوا کے کارکنان کو گرفتار کرلیا۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے رہنما ملک واجد نے دعویٰ کیا کہ عمران خان پیشی کے موقع پر سابق اراکین اور کارکنان قافلے کی صورت میں اسلام آباد پہنچے تھے جنہیں اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق ایم پی اے ملک واجد کے گارڈز کو جی الیون سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

حراست میں لیے گئے ملک واجد نے کہا کہ میرے حلقے کے چار صدور اور سوشل میڈیا ورکرز کو گرفتار کیا گیا ہے اور ہمیں ہمیں ساتھیوں سے نہیں ملنے دیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ فوجداری کیس؛ عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

واضح رہے کہ عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس، اسلام آباد ہائیکورٹ اور انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے وقت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی، اس موقع پر پولیس اور کارکنان میں بدمزگی بھی ہوئی جبکہ مشتعل افراد نے جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ بھی کی۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی کارکنان نے سی سی ٹی کیمروں سمیت دیگر تنصیبات کو بھی نقصان پہنچایا۔ جس پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کارروائی کا عندیہ بھی دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں