اینٹی کرپشن کا چھاپہ سابق مشیر زراعت پنجاب کے گھر سے 125 کروڑ روپے برآمد

برآمد شدہ رقم مختلف ترقیاتی منصوبوں میں حاصل کی گئی، ملکی و غیرملکی کرنسی گننے میں گھنٹوں لگے، اینٹی کرپشن


طالب فریدی February 28, 2023
فوٹو اسکرین گریپ

اینٹی کرپشن پنجاب نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے سابق مشیر زراعت عبد الحئی دستی کے گھر سے ساڑھے بارہ کروڑ روپے سے زائد برآمد کرلیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کو خفیہ اطلاع ملی کہ سابق مشیر زراعت حکومت پنجاب عبدالحئی دستی کے گھر پر ٹھیکوں کے کمیشن اور چوہدری پرویز الہی اور مونس الہی سے وصول شدہ سیاسی رشوت کی ایک خطیر رقم موجود ہے۔

اطلاع ملنے پر انہوں نے ایڈیشنل ڈی جی وقاص حسن کو کیس پر مامور کیا جنہوں نے مجاز عدالت سے سرچ وارنٹ لے کر گھر کی تلاشی لی تو ملکی اور غیر ملکی کرنسی کی صورت میں دو تجوریوں میں چھپایا گیا بھاری کالا دھن برامد ہوا جس کی مالیت ساڑھے بارہ کروڑ روپے سے زائد ہے۔ اینٹی کرپشن کی ٹیم کو نوٹوں کو گننے میں کئی گھنٹے لگے۔

[video width="480" height="848" mp4="https://c.express.pk/2023/02/abdul-hai-dasti-1677600811.mp4"][/video]

حکام نے دعویٰ کیا کہ برآمد شدہ رقم مختلف ترقیاتی منصوبوں میں حاصل کی گئی کمیشنوں اور مونس الہی اور پرویز الہی کی طرف سے عدم اعتماد کے دوران دی گئی پر مشتمل ہے۔ کیس کی تفتیش جاری ہے اور ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں سرگرم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں