ایف آئی اے کا فرح گوگی کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لانے کا فیصلہ

ایف آئی اے نے وزارت داخلہ سے اجازت مانگ لی


طالب فریدی March 01, 2023
ایف آئی اے نے وزارت داخلہ سے اجازت مانگ لی

ایف آئی اے نے سابق خاتون اول کی دوست فرح گوگی کو پاکستان لانے کے لئے انٹر پول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

ایف آئی اے نے وزارت داخلہ سے اجازت مانگ لی ۔ ذرائع کے مطابق فرح گوگی کو اشتہاری قرار دینے کے لئے عدالت سے ریڈ وارنٹ حاصل کئے جائینگے۔

یہ بھی پڑھیں: فرح گوگی کیخلاف اربوں کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

فرح گوگی کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیاہے۔ اسٹیٹ بنک کی ہدایت پر یہ مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

فرح گوگی کے اکاؤنٹس میں غیر معمولی ٹرانزیکشنز ہوئیں تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں