میں وزیر بننے کیلیے سیاست میں نہیں آیا شتروگھن سنہا

پٹنہ کی بجائے کسی اور جگہ سے الیکشن لڑتا تو میرے ساتھ لوگوں کا بھی دل دکھتا


Cultural Reporter April 13, 2014
پٹنہ کی بجائے کسی اور جگہ سے الیکشن لڑتا تو میرے ساتھ لوگوں کا بھی دل دکھتا۔ فوٹو: فائل

بہت لوگوں کا پیار اور حمایت مل رہی ہے، عوام کو خوشی ہے کہ میں پٹنہ سے انتخاب لڑ رہا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار بہاری بابو شتروگھن سنہا نے ایک انٹرویو میں کیا۔

انھوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کی خواہش تھی کہ میں دہلی سے انتخاب لڑوں تاکہ دہلی کی باقی نشستوں پر بھی اس کا اثر پڑے، تاہم میں تیار اس لیے نہیں تھا کہ میرے ساتھ ساتھ پٹنہ کے لوگوں کا بھی دل دکھے گا۔ انھوں نے کہا کہ میرا کوئی بھی مخالف میرا دشمن نہیں ہے، میں وزیر بننے کے لیے سیاست میں نہیں آیا، جس طرح لتا منگیشکر کی آواز ان کی پہچان ہے، شتروگھن سنہا کی شخصیت ہی ان کی پہچان ہے اس لیے میری اسطرح کی خواہش نہیں ہے، پارٹی کا حکم میرے لیے آرڈیننس ہو گا۔ انتخابی مہم میں سوناکشی کی شمولیت پر انھوں نے کہا کہ اگر سوناکشی انتخابی مہم میں آئیگی تو ان کی سکیورٹی کا انتظام بھی کرنا پڑیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں