لیاری گینگ وار کا اہم ملزم طارق لاسی گھارو سے گرفتار

ملزم 35 سے زائد مقدمات میں متعدد تھانوں کو مطلوب تھا، کراچی پولیس کے حوالے کر دیا گیا


Express News Desk April 13, 2014
ملزم 35 سے زائد مقدمات میں متعدد تھانوں کو مطلوب تھا، کراچی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ فوٹو: فائل

گھارو پولیس نے لیاری گینگ وار کے اہم ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم 35 سے زائد مقدمات میں کراچی کے متعدد تھانوں کو مطلوب تھا۔

تفصیلات کے مطابق گھارو کے ایس ایچ او یعقوب بھٹی نے پولیس فورس کے ہمراہ قومی شاہراہ پر ایک مشکوک کار کو روک کر اس میں سوار لیاری گینگ وار کے اہم ملزم طارق لاسی خاصخیلی کو گرفتار کر لیا، ملزم طارق لاسی کو ماڑی پوری پولیس کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس ایچ او نے بتایا کہ طارق لاسی گینگ وار کا اہم رکن ہے اور ماڑی پور پولیس اسٹیشن سمیت کراچی کے مختلف تھانوں کو 35 سے زائد مقدمات میں مطلوب ہے اور اس خطرناک ملزم کی گرفتاری پر انعام بھی مقررتھا۔ ماڑی پور پولیس ملزم کو تحویل میں لے کر کراچی روانہ ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں