پنجاب میں جعلی ڈی جی اینٹی کرپشن بن کر ملزمان کو لوٹنے والا نوسرباز سرگرم

اینٹی کرپشن نے ملزم کو ٹریس کرنے کیلئے ایف ائی اے سائبر کرائم سے رجوع کرلیا


Saleh Mughal March 02, 2023
فوٹو: فائل

پنجاب میں کرپشن کیسز میں ملوث افراد کو معاملات طے کروانے کا جھانسہ دیکر لوٹنے کے لیے جعلی ڈی جی اینٹی کرپشن متحرک ہوگیا۔

نوسرباز نے کمشنر گوجرنوالہ کو سفارشی فون کرنے کیساتھ ساتھ مبینہ کرپشن پر اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آئے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے عبدالحی دستی کو بھی معاملات طے کروانے کی پیشکش کرڈالی، اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کرنے کے لیے ایف ائی اے سائبر کرائم سے بھی رجوع کرلیا۔

حکام کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کے کرپشن کے خلاف اقدامات کے ساتھ ہی پنجاب میں نوسر باز خود کو ڈائریکڑ جنرل اینٹی کرپشن سہیل ظفر چھٹہ ظاہر کرکے اعلیٰ سرکاری افسران کو کالیں کرنا اور کرپشن میں ملوث مبینہ ملزمان کو حکام سے معاملات طے کروانے کی پیشکشیں شروع کردیں۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق نوسرباز نے خود کو ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چھٹہ ظاہر کرکے کمشنر گوجرانوالہ کو فون کیا اور سفارش کی، اسی طرح نوسرباز نے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے عبدالحئی دستی جن کے گھر پر اینٹی کرپشن کی ٹیم نے دو روز قبل چھاپہ مار کر 15 کروڑ روپے سے زائد رقم برآمد کی تھی کو بھی فون کرکے معاملات طے کروانے کی پیشکش کی۔

جعلی ڈی جی کے متحرک ہونے پر اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ ڈائریکڑ جنرل سہیل ظفر چھٹہ نے ملزم کا سراغ لگانے اور قانونی کارروائی کے لیے ایف ائی اے سائبر کرائم ونگ سے بھی رجوع کرلیا ہے۔

ڈائریکڑ جنرل اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ڈی جی اینٹی کرپشن بن کر کالز کرنے والے کسی بھی جعلساز کو سنجیدہ مت لیا جائے اور اگر ایسی کالز یا اطلاع ملتی ہیں تو فوری طور پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو آگاہ کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں