منی لانڈرنگ کیس فرح گوگی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ایف آئی اے نے فرح گوگی کے خلاف منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کر لیے ہیں


طالب فریدی March 03, 2023
(فوٹو : فائل)

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی عدالت نے فرح گوگی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت نے فرح گوگی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں شامل تفتیش نہ ہونے کی بنیاد پر ایف آئی اے کی درخواست پر جاری کیے۔

ایف آئی اے نے فرح گوگی کے خلاف منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کر لیے ہیں۔ فرح گوگی نے کرپشن، رشوت ستانی اور غیر قانونی سیاسی اثر و رسوخ و دباؤ کے ذریعے اربوں روپے کمائے اور پھر منی لانڈرنگ کے ذریعے اثاثہ جات بنائے۔

فرح گوگی نے سرکاری افسران پر دباؤ کے ذریعے ٹھیکہ جات کے ٹینڈرز غیر قانونی طور پر ایوارڈ کروانے کی مد میں بھی کروڑوں روپے بطور رشوت لیے۔

تحقیقات کے دوران فرح گوگی کے نام پر اربوں روپے کے بینک اکاؤنٹ ملنے کا انکشاف ہوا۔

واضح رہے کہ فرح گوگی اپنے خلاف جاری تحقیقات سے بچنے کے لیے ملک سے پہلے ہی فرار ہو چکی ہے، ایف آئی اے نے انٹرپول کے ذریعے فرح گوگی کو گرفتار کر کے پاکستان لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں