پشاور میں گھریلو تنازع پر میاں بیوی نے فائرنگ کر کے ایک دوسرے کو قتل کردیا

مقتولین کی شادی کو 25 برس گزر چکے تھے، شوہر نے پہلے بیوی پر فائرنگ کی جس پر خاتون نے جوابی ردعمل دیا، پولیس


احتشام خان March 03, 2023
فائل فوٹو

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت کے تھانہ بڈھ بیر میں گھریلو تنازع پر میاں بیوی نے فائرنگ کر کے ایک دوسرے کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں واقع نواحی علاقے شہاب خیال میں میاں بیوی کے درمیان گھریلو جھگڑے میں مبینہ طور پر دونوں نے ایک دوسرے پر اسحلہ تانا، خاوند کی فائرنگ سے بیوی شدید زخمی ہوئی تاہم بیوی جوابی فائرنگ سے خاوند موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ کچھ دیر بعد بیوی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

پولیس کے مطابق گھر سے کلاشنکوف اور پستول ملا ہے لگتا ہے کہ خاوند نے بیوی کو قتل کیا اور گھر میں موجود انکے ایک بیٹے نے ماں کا بدلہ لینے کے لئے باپ کو قتل کر دیا جس کی تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ نواحی علاقے شہاب خیل میں بخشیش ولد حاجی مسلم اور مسماۃ ( گ) زوجہ بخشیش جوکہ میاں بیوی تھے نے گھریلوں تنازع پر ایک دوسرے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ دونوں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کیا، ضابطے کی کارروائی کے بعد دونوں کی لاشیں لواحقین کو دی گئیں۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اور قتل کیلیے استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر کے مزید تفتیش شروع کردی جبکہ مقتولین کے بیٹے خان زیب کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جس میں مدعی نے دعویٰ کیا کہ دونوں ایک دوسرے کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں مارے گئے۔

بیٹے کے مطابق والدین کی شادی کو 25 برس ہوچکے تھے اور گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں کے درمیان جھگڑے چل رہے تھے۔ پولیس نے قتل کے اصل حقائق جاننے کیلئے ڈی ایس پی بڈھ بیر امتیاز عالم کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں