5 ارب کا رمضان پیکیج 2 طبقات میں تقسیم ہوگا یوٹیلیٹی اسٹورز

بی آئی ایس پی ایک ارب 15 کروڑ، عام صارفین کو 3 ارب 84 کروڑ کا ریلیف ملے گا


حسیب حنیف March 05, 2023
غریب طبقے کو 10 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے، گھی 300، چینی 70 روپے کلو ملے گی۔ فوٹو:فائل

رمضان ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر19 اشیاء پر 5 ارب کا پیکیج 2 طبقات میں تقسیم ہوگا جس کے تحت بی آئی ایس پی 1 ارب 15 کروڑ، عام صارفین کو 3 ارب 84 کروڑ کا ریلیف ملے گا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز ذرائع کے مطابق رمضان ریلیف پیکیج کا 20 مارچ سے آغاز ہوگا،یوٹیلیٹی اسٹورز پر19 اشیاء پر 5ارب کا پیکیج 2 طبقات میں تقسیم ہوگا۔

بی آئی ایس پی1 ارب 15 کروڑ، عام صارفین کو 3 ارب 84 کروڑ کا ریلیف ملے گا،غریب طبقے کو گھی پر 100، آٹا 52، چینی پر30 روپے سبسڈی ملے گی، 10 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے، گھی 300، چینی 70 روپے کلو ملے گی، عام صارفین کو آٹے پر 27 روپے، چینی 11 اور گھی پر 25 روپے کلو سبسڈی ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ماہ رمضان کیلیے 5ارب روپے کی سبسڈی کا ریلیف پیکج تیار

عام صارف کو 10 کلو آٹا 648، گھی 490، چینی 89 روپے کلو میسر ہو گی، تمام صارفین کو دالوں پر 20 روپے فی کلو سبسڈی ملے گی، کوکنگ آئل پر 25، بیسن، کھجور 50، مشروبات15 پر سے 30 فیصد ریلیف دیا جائے گا، چائے پر 100، دودھ، بلیک ٹی پر 30 روپے اور مصالحوں پر 10 فیصد رعائت ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں