جرمنی کا الیکٹرک کاروں کی درآمد روکنے پر پاکستان سے احتجاج

یہ صورتحال پاکستان اور جرمنی کے اچھے اور دوستانہ تعلقات پر اثر انداز ہو سکتی ہے، خط


این این آئی March 05, 2023
یہ صورتحال پاکستان اور جرمنی کے اچھے اور دوستانہ تعلقات پر اثر انداز ہو سکتی ہے، خط۔ فوٹو: فائل

جرمنی کا الیکٹرک کاروں کی درآمد روکنے پر پاکستان سے احتجاج کیا ہے۔

جرمنی نے مرسیڈیز بینز، بی ایم ڈبلیو اور اوڈی کی الیکٹرک کاروں کی درآمد روکنے پر پاکستان سے احتجاج کیا ہے۔

جرمنی نے اپنے خط میں کہاکہ جرمن الیکٹرک کاروں کی درآمد کے لیے اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکس کو ایل سی کھولنے سے روک دیا ہے، یہ صورتحال پاکستان اور جرمنی کے اچھے اور دوستانہ تعلقات پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ایل سی کھولنے سے انکار باہمی تجارت کے فروغ کے عزم اور جی ایس پی پلس سے متصادم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں