ہفتہ رفتہ کاٹن مارکیٹوں میں مندی نرخ مزید 100 تا 200 روپے گرگئے

پنجاب میں قیمتیں 5600تا6500،سندھ میں5300تا6200روپے،اسپاٹ ریٹ6500روپے فی من رہے


Business Desk April 14, 2014
پنجاب میں قیمتیں 5600تا6500،سندھ میں5300تا6200روپے،اسپاٹ ریٹ6500روپے فی من رہے۔ فوٹو: فائل

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران ٹیکسٹائل واسپننگ ملزکی جانب سے روئی کی خریداری میں عدم دلچسپی کے باعث روئی کے بھائو میں مندی کا رجحان برقراررہا۔

روئی کی قیمت میں فی من مزید 100تا 200 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں مزیدفی من 50روپے کی کمی کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 6500روپے کی قیمت پربندکیا۔ صوبہ سندھ میں روئی کی قیمت فی من 5300تا6200روپے، صوبہ پنجاب میں فی من 5600 تا6500روپے چل رہا ہے، پھٹی ختم ہوگئی ہے۔

کراچی کاٹن بروکرزفورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ کاٹن یارن میں بحرانی کیفیت پیدا ہونے ڈالرکے نسبت روئی کی قدرمیں مسلسل اضافے کی وجہ سے برآمدمیں کمی توانائی کاشدید بحران وغیرہ جیسے عوامل کے باعث ٹیکسٹائل اسپننگ سیکٹر شدید بحران میں مبتلا ہوگیا ہے۔ کئی کمزورمالی حالت والی ملیں بند ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ اپٹماپنجاب نے اس سلسلے میں پیر کے روزہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ نسیم عثمان کے مطابق گزشتہ ہفتے بین الاقوامی کاٹن مارکیٹوں میں بھی کپاس کے قیمت میں مندی کارجحان رہا۔ اپٹما اورجنرزایسوسی ایشن اس بحرانی کیفیت سے نکالنے کیلیے حکومت سے استدعاکررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں