پاکستان سمیت دنیا بھرمیں یوم جمہوریت منایا گیا

سیاسی و سما جی تنظیموں کے تحت تقریبات، مقررین نے جمہوریت کی اہمیت پرروشنی ڈالی۔


Numaindgan/INP September 16, 2012
سیاسی و سما جی تنظیموں کے تحت تقریبات، مقررین نے جمہوریت کی اہمیت پرروشنی ڈالی, فوٹو: فائل

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم جمہوریت منایا گیا۔

اس دن کو منانے کا مقصدغیر جمہوری قوتوں کا راستہ روکنے اور جمہوریت کیلیے ہر وقت ہر قسم کی قربانی دینے کیلیے عوام میں شعور بیدار کرناتھا۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں سیاسی و سماجی جماعتوں و تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات، کانفرنسز، سیمینارز، مذاکرے اور پروگرام منعقد کیے گئے۔ مقررین نے ملکی و معاشرتی ترقی میں جمہوریت کے کردار اور اس کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔ سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئرچیئرمین یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ آئین کے مطابق صرف اور صرف جمہوریت ملک اور عوام کے روشن مستقبل کی ضمانت اور امید کی کرن ہے۔

سینیٹ کے زیر اہتمام پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمنٹری سروسز میں تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابر بلوچ نے کہاکہ ملک کے مستقبل کیلیے جمہوریت انتہائی اہم ہے۔ ثناء نیوز کے مطابق جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدا لغفور حیدری نے کہاکہ آمروں نے جمہوریت کو پنپنے نہیں دیا، سوچوں پر پہرے بٹھا کر نفرت کے بیج بوئے جا رہے ہیں، مسئلہ بلوچستان کے حل میں آمر قوتیں رکاوٹ ہیں ، یہ قوتیں اگر ہاتھ کھینچ لیں تو آج مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں