قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں جھگڑے کے بعد نئی ہوسٹل پالیسی کا اعلان

ہاسٹلز میں بائیو میٹرک انٹری سسٹم ہو گا، رجسٹرار قائد اعظم یونیورسٹی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن


Zaigham Naqvi March 09, 2023
—فائل فوٹو

قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں جھگڑے کے بعد ہوسٹلز کی بندش کا معاملے پریونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ وطالبات کے لیئے نئی ہوسٹل پالیسی کا اعلان کر دیا۔

رجسٹرار قائد اعظم یونیورسٹی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ہاسٹلز میں بائیو میٹرک انٹری سسٹم ہو گا اور فوری طور پر وہاں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے، تمام طلبا کی الاٹمنٹ منسوخ کر کے نئی پالیسی کے مطابق کی جائے گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اسپرنگ سیشن کی پہلے سے ڈپازٹ کو واپس کر دیا جائے، گانئی الاٹمنٹ حاصل کرنے والے طلبہ کی پرانی فیس ایڈجسٹ کر دی جائے گی، ہاسٹل کے حصول کے لیے پرانا طریقہ کار ختم کر دیا گیا جبکہ پہلے آئیے پہلے پائیے کی پالیسی کو تبدیل کر کے تعلیمی میرٹ کے ساتھ منسلک کر دیا گیا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ نئی پالیسی میں ہاسٹل الاٹمنٹس کے قوانین میں ترامیم کر دی گئی ہیں، نئی پالیسی کے مطابق تمام ہاسٹلز کی الاٹمنٹس منسوخ کر کے نئی پالیسی کے مطابق ہاسٹل کے لیے پلائی کیا جائے، بہار سمسٹر2023کے لیے وصول کی گئی فیسیں واپس کر دی جائیں گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق وہ طلبا جن کو نئی پالیسی کے مطابق الاٹمنٹ ملے گی ان کی جمع شدہ فیس کو ایڈجسٹ کر لیا جائے گا، نظر ثانی شدہ پالیسی کا اطلاق خزاں2023کے سیشن میں لڑکیوں کے ہاسٹلز پر بھی ہو گا، ہاسٹل الاٹمنٹ کے لیے معیار کو بھی تبدیل کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں ہاسٹلز ایڈمنسٹریشن ہر ڈیپارٹمنٹ میں طلبا کی تعداد اور شعبہ جات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہاسٹل کی سیٹوں کا فیصلہ کرے گی، شعبے کا چئیر پرسن یا ڈائریکٹر ان سیٹوں کے لیے طلبا کے نام تجویز کرے گا اور اس دوران میرٹ لسٹ پر سختی سے عملدرآمد کا پابند ہو گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پہلے میرٹ کے بعد ہر سو سمسٹرز کے بعد نئے سرے سے میرٹ بنے گا، گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران ہاسٹلز کو تعمیر و مرمت کے لیے خالی کرالیا جائے گا تاہم ایم فل، پی ایچ ڈی یا انڈر گریجویٹ طلبا کو ان کے سپر وائزر یا چئیر پرسن کی سفارش پر رہائش دی جائے گی اور اس کے عوض اس پر آنے والے اصل اخراجات وصول کیے جائیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق قواعد کی خلاف ورزی کی صورت میں فوری طور پر الاٹمنٹ منسوخ کر دی جائے گی، مزید کہا گیا ہے کہ ہاسٹلز میں طلبا کے کسی مہمان کو رہنے کی اجازت نہیں ہو گی اسی طرح سے کسی اٹیچمنٹ کی بھی اجازت نہیں ہو گیا۔

علاوہ ازیں ہاسٹلزسپروائزری کمیٹیوں کے چئیرپرسنز اپنے اپنے ہاسٹلز میں غیر نصابی سرگرمیاں کریں، ہاسٹلز کی مرمت پر ایک بجٹ خرچ کیا جائے گا اور یونیورسٹی انتظامیہ یہ فنڈز بروقت جاری کر نے کو یقینی بنائے، ہاسٹلز میں سٹاف کی ڈیوٹی کو 24گھنٹے یقینی بنایا جائے، ہاسٹلز کا موجودہ فیس سٹرکچر پر بھی نظر ثانی کی جائے، ہاسٹلز میں ہیٹر،اے سی اور ڈیزرٹ کولرز کی اجازت نہیں ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں