چین رواں مالی سال سب سے بڑے تجارتی شراکت دار کے طور پر برقرار

چین نے مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں 102.5 ملین ڈالر یا پاکستان کے ایف ڈی آئی میں 23.83 فیصد حصہ ڈالا


APP March 11, 2023
چین نے مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں 102.5 ملین ڈالر یا پاکستان کے ایف ڈی آئی میں 23.83 فیصد حصہ ڈالا۔ فوٹو: فائل

چین مالی سال 23-2022 میں پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار کے طور برقرار ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق رواں مالی سال23-2022کی پہلی سہ ماہی کے دوران چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور سرفہرست سرمایہ کار رہا جس نے مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں 102.5 ملین ڈالر یا پاکستان کے ایف ڈی آئی میں 23.83 فیصد حصہ ڈالا۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت خصوصی اقتصادی زونز (ایس ای زیز) کے قیام سے یہ توقع کی جا رہی ہے کہ مستقبل میں نہ صرف چین بلکہ دیگر ممالک سے بھی پاکستان میں مزید ایف ڈی آئی آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں