عالمی بینک اور ایف بی آر میں ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلیے مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق

عالمی بینک کے معاشی ماہرین نے چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات کی اور بین الاقوامی تجربات سے آگاہ کیا


Numainda Express March 11, 2023
عالمی بینک کے معاشی ماہرین نے چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات کی اور بین الاقوامی تجربات سے آگاہ کیا۔ فوٹو: ایف بی آر

عالمی بینک اور ایف بی آر میں ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلیے مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق ہو گیا۔

عالمی بینک اور ایف بی آر کے درمیان ٹیکس دہندگان کو ٹیکس کی ادائیگی میں سہولتوں کیلیے مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق ہوا ہے جبکہ رویے کی مداخلت کے ذریعے ٹیکس کی تعمیل اور ٹیکس دہندگان کو سہولتوں کی فراہمی میں بہتری لائی جائے گی۔

اعلامیہ کے مطابق عالمی بینک کے معاشی ماہرین کی ٹیم نے چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد سے ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی اور بین الاقوامی تجربات سے آگاہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں