اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کو عمر قید

عدالت نے وقوعہ کے نو ماہ بعد کیس کا فیصلہ سنادیا، واقعہ 6 جون 2022ء کو پیش آیا تھا


ثاقب بشیر March 11, 2023
عمر قید کا دورانیہ ملزم کے زندگی کے ختم ہونے تک ہو گا، عدالتی فیصلہ

اسلام آباد میں غیر ملکی خاتون سے زیادتی کے ملزم کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے وقوعہ کے 9 ماہ بعد کیس کا فیصلہ سنایا، جس میں کہا گیا ہے کہ عمر قید کا دورانیہ ملزم کے زندگی کے ختم ہونے تک ہوگا۔ پبلک پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے کیس کی پیروی کی۔

خاتون نے تفتیشی کے دوران اور مجسٹریٹ کے سامنے بیان بھی ریکارڈ کرایا تھا جبکہ ملزم کا ڈی این اے بھی میچ کر گیا تھا۔

خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم محمد سفیر نجی سیکیورٹی کمپنی کا گارڈ اور غیرملکی خاتون کے گھر پر ڈیوٹی کرتا تھا جس نے گزشتہ برس چھ جون کو غیر ملکی خاتون سے اس کے گھر میں زیادتی کی تھی۔

متاثرہ غیر ملکی خاتون اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے سے منسلک ہیں جنہوں نے گھر کے سکیورٹی گارڈ پر ریپ کا الزام عائد کیا تھا۔ سویڈش خاتون کے مطابق سکیورٹی گارڈ نے رات کو خاتون کے بیڈ روم میں زیادتی کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں