افغانستان سے سیریز ٹیم کا آج اعلان ’سرپرائز‘ متوقع

بابر اور رضوان کا ’آرام‘ دونوں پلیئرز کی رضامندی سے مشروط


Express News March 13, 2023
محمد یوسف عبوری کوچ مقرر، معاون اسٹاف کم رکھنے کا فیصلہ۔ فوٹو : فائل

افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے مجوزہ ٹیم میں آج کئی سرپرائز متوقع ہیں۔

افغانستان کے خلاف شارجہ میں شیڈول 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی منظوری کے بعد پاکستانی ٹیم کا اعلان آج ہوگا، چیف سلیکٹر ہارون رشید قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس میں ناموں کا اعلان کریں گے.

اس سیریز میں سابق کپتان محمدیوسف عبوری ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، ٹیم مینجر کے طورپر منصور رانا کو برقرار رکھا گیا ہے، فیلڈنگ کوچ عبدالمجید ہوں گے۔ سپورٹ اسٹاف کی تعداد کو اس سیریز کے لیے کم رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم 21اور 22 مارچ کو شارجہ کیلیے اڑان بھرے گی۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ ٹیم میں کئی سرپرائز متوقع ہیں، سلیکشن کمیٹی سینئرز کی جگہ پی ایس ایل کے پرفارمرز کو موقع دینے کے حق میں ہے۔

اس حوالے سے سلیکٹرز پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی اور کپتان بابر اعظم سے منظوری کے بعد مجوزہ کھلاڑیوں کی فہرست کو حتمی شکل دیں گے۔

سلیکٹرز بابر اعظم اور محمدرضوان کو ریسٹ کرانے کے ذہن بناچکے تاہم یہ فیصلہ دونوں کھلاڑیوں کی رضامندی سے مشروط ہے۔ بابر اعظم اگر آرام کرنے پر آمادہ ہوجاتی ہیں تو پھر قیادت کسی نئے کھلاڑی کو سونپی جاسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں