پاکستان کو مشکل سے نکالنے کیلیے کام کر رہے ہیں امریکی سفیر

آئی ایم ایف پروگرام بھی اسی معاملے کا ایک حصہ ہے، کانفرنس سے خطاب،گفتگو


صباح نیوز March 14, 2023
آئی ایم ایف پروگرام بھی اسی معاملے کا ایک حصہ ہے، کانفرنس سے خطاب،گفتگو۔ فوٹو: فائل

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان کے سنجیدہ معاشی معاملات پر حل نکالنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، امریکا چاہتا ہے پاکستان کو مشکل وقت سے نکلنے کا کوئی راستہ ملے، پاکستان کے سنجیدہ معاشی معاملات پر تمام شعبوں میں حل نکالنے کے لیے کام کر رہے ہیں، آئی ایم ایف پروگرام بھی اسی معاملے کا ایک حصہ ہے۔

انہوں نے کہا رواں ہفتے سینئر سطح کے توانائی، سیکیورٹی، موسمیاتی تبدیلی کے مذاکرات ہو رہے ہیں، یہ مذاکرات جنیوا مذاکرات کا فالو اپ ہیں۔

اس سے قبل خاتون کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا خیبر پختونخوا میں خواتین کے خلاف جرائم میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے، خواتین پولیسنگ کو بہتر بنانے کے لیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔