کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے دہشتگرد کو 35 سال قید

مقتول کے قانونی ورثا کو 20 لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم


کورٹ رپورٹر March 15, 2023
مقتول کے قانونی ورثا کو 20 لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے راہگیر کے قتل، پولیس مقابلہ اور دہشتگری کے مقدمے میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے دہشتگرد جلال عرف جلال الدین کو مجموعی طور پر 35 سال قید اور مقتول کے قانونی ورثا کو 20 لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے راہگیر کے قتل، پولیس مقابلے اور دہشتگری کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے جزم ثابت ہونے پر کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے دہشتگرد ملزم جلال عرف جلال الدین کو مجموعی طور پر 35 سال قید کی سزا کی سزا کا حکم دیدیا۔

عدالت نے ملرم پر 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید ایک سال قید بھگتنا ہوگی۔

عدالت نے ملرم کو مقتول کے ورثا کو 20 لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان 16 ستمبر 2021 کو ڈکیتی کے بعد کورنگی انڈسٹریل ایریا سے فرار ہورہے تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ملزمان کی فائرنگ سے راہگیر مصطفیٰ جاں بحق ہوا۔ پولیس کی فائرنگ سے ملزم فقیر محمد ہلاک ہوا۔ ملزمان کیخلاف کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ مقدمہ میں کالعدم بی ایل اے کے 3 کارندے راجا، ریاض اور آفتاب مفرور ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں