کراچی میں اسلحے کے زور پر بھینسوں سے بھرا ٹرک چھین لیا گیا

واقعے کا مقدمہ تھانہ سکھن میں درج، بھینسوں کی مالیت 12 لاکھ روپے سے زیادہ تھی


Sajid Rauf March 15, 2023
فوٹو فائل

شہر قائد کے علاقے بھینس کالونی سے گاڑی میں سوار6 نامعلوم ملزمان اسلحے کے زور پرمویشیوں(بھینسوں) سے بھرا ٹرک چھین کے فرارہوگئے، مسلح ملزمان نے بیوپاری اور ٹرک ڈرائیورکو تشدد کانشانہ بھی بنایا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سکھن کے علاقے بھینس کالونی سے گاڑی میں سوار 6 نامعلوم ملزمان اسلحے کے زور پرمویشیوں(بھینسوں) سے بھڑا ٹرک چھین کے فرارہوگئے، مسلح ملزمان نے بیوپاری اور ٹرک ڈرائیورکو تشدد کانشانہ بھی بنایا، واردات کامقدمہ سکھن تھانے میں درج کرلیاگیا۔

اطلاع کے مطابق واردات بھینس کالونی رڈ نمبر 8 ڈی ایس پی کے دفتر کے قریب ہوئی۔ بیوپاری ناظم حسین نے بتایا کہ واقعے سے متعلق سکھن تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 23/144بجرم دفعہ 34/395 کے تحت نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

ناظم حسین نے بتایا کہ وہ مختلف بھاڑیوں سے مویشی خرید کرمویشی منڈیوں میں خروخت کرتے ہیں اس کاروبار میں انہیں کچھ رقم کی بچت ہو جاتی ہے اورکبھی کبھی کچھ نقصان بھی برداشت کرنا پڑھتا ہے، متاثرہ بیوپاری نے بتایا کہ انہوں نے سپرہائی وے شاہنوانی جتوئی کے باڑے سے 7 بھینسیں خرید تھیں جن کی مالیت 12لاکھ 35 روپے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مسلح ملزمان نے انہیں اپنی گاڑی میں بٹھایا جبکہ 2 مسلح ملزمان مویشوں سے بھرے ٹرک لیکر فرار ہوگئے، مسلح ملزمان جس گاڑی میں سوار تھے اس کا نمبر7907 ہے۔ مسلح ملزمان نے انہیں پورٹ قاسم چورنگی کے قریب جنگل میں چھوڑ دیا، متاثرہ بیوپاری نے بتایاکہ ان کا کوئی اور وسیلہ نہیں ہے ہم خود کشی کرنے پر مجبور ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں