سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی آج سے شروع

اسپانسرشپ اسکیم کے تحت درخواستوں کا انتخاب پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کیا جائیگا


APP March 16, 2023
اسپانسرشپ اسکیم کے تحت درخواستوں کا انتخاب پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کیا جائیگا (فوٹو فائل)

وزارت مذہبی امور حج 2023 کیلیے سرکاری اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کاعمل آج سے شروع کرے گی تاہم اس سلسلے میں 14 قومی بینکوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

زیڈ ٹی بی ایل کے علاوہ باقی 13 بینکوں میں وزارت مذہبی امور نے فارن کرنسی اکائونٹس کھول دیے ہیں۔ ترجمان کے مطابق وزارت مذہبی امور کا آن لائن پورٹل بھی آج سے کام شروع کردے گا جس پر سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواست گزار اپنے کوائف کا اندراج کر سکیں گے تاہم بینکوں میں رقوم اور ضروری دستاویزات جمع کرانے کے بعد ہی ان کی درخواستیں حتمی تصور ہوں گی۔

رواں سال مجموعی طور پر سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے تحت 17 لاکھ9ہزار210 عازمین فریضہ حج اداکریں گے جس میں نصف تعداد سرکاری اور نصف پرائیویٹ سکیم کے تحت حج اداکریں گے۔ سرکاری سکیم کے تحت وہ نصف درخواست گزار جو اسپانسرشپ اسکیم کی سہولت سے استفادہ کریں گے۔ ان کا انتخاب بغیر قرعہ اندازی پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کیاجائے گا۔

اسپانسر شپ اسکیم کے تحت کسی بھی درخواست گزار کیلیے مقامی طور پر ڈالر جمع کرانے کی ممانعت ہو گی۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق اسپانسر شپ اسکیم کے تحت حج کے واجبات وزارت مذہبی امور کے فارن کرنسی اکائونٹ میں جمع کیے جائیں گے جس کا عنوان "حج کلیکشن 2023MORA- ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں