عمران خان کو گرفتار کرنا ہماری ترجیح نہیں رانا ثناء اللہ

اگر کل عدالت میں پیش نہیں ہوتے تو ہمیں مجبوراً سخت قدم اٹھانا ہوگا، وزیر داخلہ


Online March 17, 2023
اگر کل عدالت میں پیش نہیں ہوتے تو ہمیں مجبوراً سخت قدم اٹھانا ہوگا ۔ فوٹو : فائل

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنا ہماری ترجیح نہیں کیونکہ یہ چاہتے ہیں خود مظلوم بن جائیں اور پولیس کو ظالم بنا دیں۔

نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہم کوئی ایسا قدم اٹھاتے اور ماڈل ٹا ؤن جیسی صورتحا ل پیدا ہو جاتی تو پھر واقعی ہم استعمال ہو جاتے۔ ان کو ایسا کوئی جواز نہیں ملا بلکہ الٹا پو لیس کے لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کے لوگ زیادہ زخمی ہوئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے لوگ بہت کم زخمی ہوئے ہیں۔ یہ سب نگراں حکومت، لاہور پولیس اور اسلام اباد پولیس نے کیا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اب عمران خان لکھ کر بھی دے رہا ہے اور پکار رہا ہے کہ پیش ہو جاؤں گا لیکن عمران خان کا کوئی بھروسہ نہیں کل وہ کہہ دے زمان پارک میں سب کچھ امریکا نے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب اگر 18مارچ کو عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوں گے تو ہم حکمت عملی تبدیل کریں گے اس لیے پرسوں پیش ہو جائیں تو اچھا ہے ورنہ سختی اپنانا پڑے گی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے متعلق دعویٰ بالکل غلط ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں