ایک گھر میں تین بیویاں اٹھارہ اٹھارہ بچے مردم شماری کرنے والی خاتون اہلکار پریشان
آج مجھے پورا دن ایک گھر کے افراد کی شماری میں لگے گا، کوئی شکوہ نہ کرے، آڈیو سامنے آگئی
ملک بھر میں مردم شماری کاعمل خوش اسلوبی سے جاری ہے وہیں مردم شماری کے دوران بہت سی دلچسپ ویڈیوز اورآڈیوز بھی سامنے آرہی ہیں۔
ایسی ہی سرائیکی زبان میں مردم شماری کے حوالے سے ایک آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں خاتون ورکر ایک گھر کا حوالہ دیتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ ایک گھر میں تین بیویاں رہائش پذیر ہیں اور اٹھارہ اٹھارہ بچے ہیں۔
سرائیکی زبان کی اس دلچسپ آڈیو میں مردم شماری والی خاتون ورکر نے کہا ہے کہ ایک ہی گھر میں تین بیویاں اور ان کے اٹھارہ اٹھارہ بچے ہیں جن کے اندراج کے لیے آج کا پورا دن لگے گا۔
خاتون نے آڈیو میں کہا ہے کہ بچوں میں سے جن کی شادیاں ہوئی ہیں ان کے بھی اٹھارہ اٹھارہ بچے ہیں۔ اس لئے شاید آج مجھے پورا دن اس گھر کے افراد کی شماری کرتے ہوئے لگ جائے گا۔ اس لئے مجھے سے کوئی شکو ہ نہ کیجئے گا، آئیں آپ بھی یہ آڈیو سنیں۔
[audio ogg="https://c.express.pk/2023/03/whatsapp-audio-2023-03-20-at-4.28.14-pm-1679321821.ogg"][/audio]