سوانح عمری میری زندگی میں مکمل کرنے پر بیٹی پرفخر ہے پریم چوپڑا

’’پریم ہے میرا نام‘‘میں گوالمنڈی لاہورمیں آبائی گھر کا خصوصی طور پر ذکر کیا گیاہے


Javed Yousuf April 16, 2014
بائیو گرافی کیلئے طویل عرصہ سے کوشش کر رہا تھا، اداکار کی ایکسپریس نیوز سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

مجھے اپنی بیٹی پر فخر ہے کہ جس نے میری سوانح عمری لکھ کر میری زندگی کو مکمل کردیا ہے۔

پاکستان لاہور گوالمنڈی میں اپنے آبائی گھر کا بھی خصوصی طور پر ذکر کیا ہے ،ان خیالات کا اظہار بالی وڈ کے وراسٹائل اداکار پریم چوپڑا نے گذشتہ روز ممبئی سے ''نمائندہ ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔پریم چوپڑا نے کہاہے کہ طویل عرصہ سے کوشش کر رہا تھا کہ اپنی بائیو گرافی ترتیب دوں مگر ممکن نہیں ہورہا تھا ، میری یہ مشکل بیٹی Rakita Nandna(رکھتا نندا) نے آسان کردی ، جس نے یہ ذمے داری اٹھائی اور ڈیڑھ سال کے عرصہ میں اسے مکمل کرلیا۔کتاب میں باب بنائے گئے ہیں تاکہ پڑھنے والوں کو پریشانی نہ ہو، دوست واحباب سمیت کامیابیوں ، ناکامیوں اور یادگار واقعات کو احاطہ کیا گیاہے ۔مجھے یقین ہی نہیں ہورہا تھا کہ جس کے بارے میں ابھی تک سوچ رہا تھا وہ حقیقت کا روپ دھار چکا ہے۔سوانح عمری کو ''پریم ہے میرا نام'' سے روپا پبلشرز نے شائع کیا ہے ۔

جس کو اچھا رسپانس مل رہا ہے، بلکہ آن لائن بھی اس کی بکنگ شروع ہوچکی ہے۔ اس کتاب کا نام بھی میری بیٹی نے ہی رکھا ہے ۔مجھے زیادہ خوشی اس بات کی ہوئی کہ 13 اپریل کو ممبئی میں ہونے والی تقریب رونمائی میں پرانے دوستوں امیتابھ بچن ، رشی کپور ، منوج کمار ، رندھیرکپور سمیت دیگر ملاقات ہوگئی ، کیونکہ مصروفیات کی وجہ سے کئی کئی ماہ ملاقات تو دور بات نہیں ہوپاتی ہے۔سب نے اس تقریب میں شریک ہو کر میرا مان بڑھایا ہے جس پر میں ان کا تہہ دل سے مشکور ہوں ۔سوانح عمری پر فلم بنانے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ فی الحال تو ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے ، اگر کسی نے رابطہ کیا تو سوچا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں