پاکستانی گلوکار کو فراڈ پر برطانوی عدالت سے ساڑھے آٹھ کروڑ روپے جرمانہ

گلوکار کو 3 اپریل تک مجموعی طورپر ساڑھے آٹھ کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا


Mian Asghar Saleemi March 21, 2023
فوٹو : فائل

نامور نغمہ نگار ایس ایم صادق نے کہا ہے کہ برطانوی عدالت نے پاکستانی گلوکار اکرم راہی کو 2 میوزک کمپنیوں مووی باکس اور اورینٹیل اسٹار کے ساتھ دھوکہ دہی پر 3 اپریل تک ایک لاکھ 50 ہزار پونڈ ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہے اور گلوکار کو مجموعی طورپر ساڑھے آٹھ کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے وکیل چوہدری شفقات محمود اور اپنے صاحبزادے وسیم صادق کے ہمراہ پریس کلب لاہور میں پریس گفتگو کے دوران کیا۔

ایس ایم صادق نے بتایا کہ اکرم راہی نے اپنی کتاب میں نہ صرف جگا اور سیف الملوک لکھنے کا دعویٰ کیا ہے بلکہ میرے بھی 250 سے زیادہ مشہور گانے اپنی کتاب میں شامل کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اکرم راہی نے اپنے سیکورٹی گارڈ کے نام پر جعلی پیپر بنائے، عدالت میں فیک ڈاکومنٹس پیش کئے، دھوکہ دہی ثابت ہونے پر برطانیہ کی عدالت نے گلوکار کو ایک لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ 3 اپریل تک جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

ایس ایم صادق نے کہا کہ میں نے بھی پاکستان کی عدالت میں اکرم راہی کے خلاف کیس کر رکھا ہے اور امید ہے مجھے بھی عدالت سے انصاف ملے گا، اکرم راہی نے جعل سازی سے مختلف گانوں پر مبنی کتاب اپنے نام سے رجسٹرڈ کروائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں