مٹیاری میں پراسرار دھماکا 3 افراد ہلاک 2 زخمی

پولیس کئی گھنٹوں کے باوجود دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہیں چلا سکی۔


Moharram Raz 1 April 16, 2014
دھماکہ گھر میں موجود کسی چیز کے پھٹنے سے دھماکا ہوا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ۔

مٹیاری نیشنل ہائی وے کے ساتھ سرکاری ارضی پر قائم خانہ بدوشوں کی بستی میں پراسراردھماکے کے نتیجے میں 2 بہن بھائی اور انکے باپ سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے کی آواز دورتک سنی گئی جس سے پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیاتاہم کئی گھنٹوں کے باوجود پولیس دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہیں چلا سکی۔ دھماکا باگڑی برادری اور جنڈوانی برادری کی اس خانہ بدوش بستی میں ہوا جو گورنمنٹ ڈگری کالج کی سرکاری اراضی پر قائم ہے۔ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں 35سالہ نتھو، 5 سالہ بیٹا وشنو لکشمن اور بیٹی 3یا 4 سالہ لائی پدمنی شامل ہے جنکا تعلق جھنڈوانی برادری سے ہے جبکہ ایک زخمی لچھمن کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

دھماکے کے وقت ڈپٹی کمشنر مٹیاری فیاض عباسی گورنمنٹ گرلز کالج مٹیاری میں ایک تقریب میں شریک تھے لیکن وہ تقریب ادھوری چھوڑ کر وہاں پہنچ گئے جبکہ ڈی آئی جی حیدرآباد ثنا اﷲ عباسی نے بھی ایس ایس پی مٹیاری امجد شیخ کے ہمراہ جائے وقوع کا دورہ کیا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا جس نے جائے وقوع کا معائنہ کیا۔ ابتدائی طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا تھا کہ گھر میں موجود کسی چیز کے پھٹنے سے دھماکا ہوا ہے لیکن دھماکے کی نوعیت کے متعلق وہ کچھ نہیں بتاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں