پاکستانی قاری کا امریکا میں تراویح کے سب سے بڑے اجتماع کی امامت کا اعزاز

قاری حسن علی کاسی کو حکومت پاکستان کی جانب سے حسن کارکردگی ایوارڈ بھی دیا جاچکا ہے


Kashif Hussain March 24, 2023
فوٹو: فائل

حسن قرآت میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے نوجوان قاری حسن علی کاسی امریکا میں رمضان کے سب سے بڑے اجتماع میں نماز تراویح کی امامت کررہے ہیں۔

قاری حسن علی کاسی کو اسلامک سینٹر آف ویٹون ایلی نوائے نے خصوصی طور پر رمضان میں منعقدہ تراویح کی محافل میں امامت کے لیے مدعو کیا ہے۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے حسن علی کاسی اپنی منفرد اور خوبصورت آواز اور حسن قرآت کی صلاحیت سے جرمنی کے مسلمانوں کو بھی فیض یاب کرچکے ہیں۔ اس سال انہیں خاص طور پر شکاگو مدعو کیا گیا ہے۔

حسن علی کاسی نے ایکسپریس نیوز سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ویٹون ایلنی نوائے کے اسلامک سینٹر میں 500 سے زائد مسلمان تراویح کی محفل میں شرکت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا میں تراویح کے سب سے بڑے اجتماع کی بطور پاکستانی قاری امامت میرے لیے ایک اعزاز ہے۔

خوش الہان قاری حسن علی کاسی مختلف انداز اور لہجوں میں قرآت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے حسن کارکردگی ایوارڈ بھی دیا جاچکا ہے۔ حسن علی کاسی حسن قرآت کے بین الاقوامی مقابلوں میں بھی کئی اعزازات حاصل کرکے اسلامی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرچکے ہیں۔

حسن علی کاسی نے دسمبر 2020میں افغانستان میں ہونے والے حسن قرآت کے عالمی مقابلے "سراج الکبیر"میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ اس مقابلے میں دنیا کے 25ممالک کے قرا نے حصہ لیا تھا۔

حسن علی کاسی نے ایکسپریس نیوز سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ویٹون ایلنی نوائے کے اسلامک سینٹر میں 500 سے زائد مسلمان تراویح کی محفل میں شرکت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا میں تراویح کے سب سے بڑے اجتماع کی بطور پاکستانی قاری امامت میرے لیے ایک اعزاز ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔