سرکاری حج اخراجات میں 45 سے 50 ہزار تک کمی کا عندیہ

کرنسی مزید گراوٹ کا شکارنہ ہوئی توفائدہ پاکستانی عازمین کومنتقل کریںگے


این این آئی March 27, 2023
کرنسی مزید گراوٹ کا شکارنہ ہوئی توفائدہ پاکستانی عازمین کومنتقل کریںگے۔ فوٹو: فائل

وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اخراجات میں کمی کی نوید سنا دی۔

ایڈیشنل سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹرعطا الرحمان نے نجی ٹی و ی کو بتایاکہ عازمین کیلیے 45 سے 50ہزارروپے تک ریلیف ممکن بنانے کی کوشش ہے، پاکستانی کرنسی مزید گراوٹ کا شکارنہ ہوئی توفائدہ پاکستانی عازمین کومنتقل کریںگے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت سے مذاکرات کرکے حج پیکیج کوسستا کرنے کی کوشش کررہے ہیں،کوشش ہے شمالی ریجن کیلیے حج پیکج 11 لاکھ 75 ہزارسے 11 لاکھ 30 ہزارتک لایا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی ریجن کیلیے حج پیکج 11لاکھ 65 ہزارسے11 لاکھ 20 ہزارتک لایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں