8ماہ میں موبائل فونز 68 فیصد ایل این جی درآمدات 17 فیصد کم

ٹریکٹرز 49 فیصد، لائٹ کمرشل گاڑیوںکی فروخت میں 24 فیصد کمی


APP March 27, 2023
ملبوسات کی برآمد بھی 5 فیصد کم، سویا بین، پام آئل کی درآمد میں اضافہ (فوٹو: ٹوئٹر)

پاکستان بیورو شماریات نے درآمدات، برآمدات اور تجارت سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ایل این جی، موبائل فونز، کی درآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ سویا بین اور پام آئل کی درآمد میں اضافہ ہوا۔

ایل این جی کی درآمدات کا حجم 2.551 ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ17فیصد کم ہے۔ فروری میں ایل این جی کی درآمدات کا حجم358 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں15 فیصد زیادہ ہے۔

جولائی تا فروری موبائل فونز کی درآمدات پر448 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے 68 فیصد کم ہے۔ فروری میں موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 77 فیصد کمی ہوئی ہے۔ فروری میں موبائل فون کی درآمدات پر 33 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 142 ملین ڈالر تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں