ایکسپورٹرز 30اپریل تک برآمدات کی رقوم بغیر کٹوتی لاسکتے ہیں اسٹیٹ بینک

مقررہ تاریخ سے 30دن بعد تک ایکسپورٹ کی رقوم لانے پر 3 فیصد کٹوتی ہوگی، اعلامیہ


این این آئی April 02, 2023
مقررہ تاریخ سے 30دن بعد تک ایکسپورٹ کی رقوم لانے پر 3 فیصد کٹوتی ہوگی، اعلامیہ۔ فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ایکسپوٹرز 30اپریل تک برآمدات کی رقوم بغیر کٹوتی لاسکتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک اعلامیہ کے مطابق مقررہ تاریخ سے 30دن بعد تک ایکسپورٹ کی رقوم لانے پر 3 فیصد کٹوتی ہوگی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 30 سے 60روز بعد ایکسپورٹس رقوم لانے پر 6 فیصد کٹوتی اور 30 اپریل سے 60 روز بعد ایکسپورٹس رقوم پر 9 فیصد کٹوتی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں