تجارتی تصفیہ پاکستان آر ایم بی استعمال کرنے والے ممالک میں شامل

پاکستانی روپیہ، آر ایم بی ڈی ڈالرائزیشن پاک چین تجارت میں اہم کردار ادا کرے گا، گوادر پرو


Express News April 03, 2023
پاکستانی روپیہ، آر ایم بی ڈی ڈالرائزیشن پاک چین تجارت میں اہم کردار ادا کرے گا، گوادر پرو۔ فوٹو:فائل

پاکستان بین الاقوامی تجارتی تصفیے کیلئے آر ایم بی کا استعمال کرنے والے سرکردہ ممالک میں سے ایک ہے۔

انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا (آئی سی بی سی)کی کراچی برانچ آر ایم بی کلیئرنگ بینک کے طور پر کام کر رہی ہے، آر ایم بی سیٹلمنٹ سروس میں شامل ہونا پاکستان کیلئے اچھا ہے، پاکستانی روپیہ اور آر ایم بی ڈی ڈالرائزیشن پاک چین تجارت میں اہم کردار ادا کرے گا۔

گوادر پرو کے مطابق برازیل کی حکومت نے اعلان کیا کہ چین اور برازیل نے اپنی اپنی کرنسیوں میں تجارت کرنے کیلئے ایک معاہدہ کیا ہے، جس سے امریکی ڈالر کو ایک ثالث کرنسی کے طور پر رکھا گیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان مائو ننگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ اقدام برازیل میں رینمن بی ( آر ایم بی ) کلیرنگ کے قیام کیلئے اس سال کے شروع میں تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کے بعد اٹھایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں