سینیٹ میں اپوزیشن کو تحفظ بل میں ترامیم لانے کی پیشکش

اپوزیشن کے ایک سینیٹر نے تصدیق کی کہ 2بڑوں کی ملاقات کے ثمرات آئندہ ایک دوروز میں سامنے آجائیں گے۔


Wajid Hameed April 18, 2014
اپوزیشن کے ایک سینیٹر نے تصدیق کی کہ2بڑوں کی ملاقات کے ثمرات آئندہ ایک دوروز میں سامنے آجائیں گے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: حکومت نے تحفظ پاکستان بل کو سینیٹ سے منظورکرانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کو مجوزہ ترامیم دینے کی پیشکش کردی ہے۔

جمعرات کو وفاقی وزیر نجکاری زاہد حامد جو بل کے محرک بھی ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدرآصف زرداری کی ملاقات میں بل پر اپوزیشن کے تحفظات دور کرنے کے حوالے سے طے پانے والے امور کی روشنی میں سینیٹ میں موجود تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز سے فرداً فرداً ملاقات کی اور انھیں مسودے کی کاپی بھی فراہم کی۔

زاہد حامد سب سے پہلے پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر میاں رضا ربانی کے پاس گئے اور انھیں بند لفافہ دیا جس میں کچھ دستاویزات تھیں ، اس رنگ کے مزید چند لفافے ہاتھ میں لیے زاہد حامد اے این پی کے حاجی عدیل، جے یوآئی کے حافظ حمداللہ ، ایم کیوایم کے کرنل (ر) طاہر حسین مشہدی اور ق لیگ کے سینیٹر کے پاس گئے اور انھیں بل کی کاپی دی ۔ ایوان میں موجود اپوزیشن کے ایک سینیٹر نے تصدیق کی کہ بدھ کو2بڑوں کی ملاقات کے ثمرات آئندہ ایک دوروز میں سامنے آجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں