کراچی دو دریا پر خاتون کی لاش ملنے کے مقدمے میں ملزمہ کی ضمانت منظور

سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے کیس کی سماعت کی


کورٹ رپورٹر April 05, 2023
سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے کیس کی سماعت کی (فوٹو: فائل)

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے دو دریا پر خاتون کی لاش ملنے کے مقدمے میں ملزمہ کی ضمانت منظور کرلی۔

کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے دو دریا پر خاتون کی لاش ملنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت نے مقدمے میں گرفتار ملزمہ کہ درخواست ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے ملزمہ بسمہ کو ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

مزید پڑھیں: سی ویو پر ڈوبنے والی نرس کی لاش نکال لی گئی، وٹرنری اسپتال مالک کا زیادتی و قتل کا اعتراف

وکیل صفائی نے موقف دیا تھا کہ بسمہ سے کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی تھی، واقعے میں بسمہ کا کوئی کردار ہی نہیں تھا۔ مقتولہ نے خود اپنا موبائل اسپتال میں پھینکا اور ملزم وقاص نے سم نکالی تھی۔

مزید پڑھیں: کراچی سی ویو دو دریا کے قریب نوجوان لڑکی سمندر میں ڈوب کر لاپتہ ہوگئی

کیس میں گواہ ارادھنا کا کردار بھی وہی ہے جو بسمہ کا ہے لیکن مقدمے میں ارادھنا کو گواہ بنایا گیا اور بسمہ کو ملزمہ پوسٹ مارٹم میں مقتولہ وجہ موت پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق وقوعہ کے روز ملزمہ بسمہ اور شان سلیم نے مقتولہ کا موبائل ملزم وقاص کو دیا۔ مقدمے میں اب تک ملزم ڈاکٹر شان سلیم، وقاص، اور بسمہ گرفتار تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں