ای سی سی وزارت ہاؤسنگ اور آئی بی کیلیے ضمنی گرانٹس کی منظوری

نیشنل ٹیکس کونسل نے جی ایس ٹی کی ہم آہنگی کے لیے سروس رولز کے مسودے کی منظوری دیدی


APP/Irshad Ansari April 06, 2023
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور وزارت تجارت کی دیگر سمریاں موخر۔ فوٹو فائل

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے زندہ جانوروں کی درآمد کیلیے امپورٹ پالیسی آرڈر میں ترمیم، وزارت ہاؤسنگ اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کیلیے ضمنی گرانٹس کی منظوری دیدی جبکہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور وزارت تجارت کی دیگر سمریز مؤخر کردی ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کی زیر صدارت ہونیوالے وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت تجارت نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 ء میں ترمیم سے متعلق پیش کردہ سمری پیش کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ای سی سی نے زندہ جانوروں کی درآمد کیلیے امپورٹ پالیسی آرڈر میں ترمیم کی منظوری دیدی، جانوروں سے متعلق دیگر پراڈکٹس درآمد کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

یہ فیصلہ اینیمل ہیلتھ کی عالمی تنظیم کی شرائط اور ضوابط کے تحت کیا گیا ہے اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت ہاؤسنگ کیلیے 29 کروڑ 99 لاکھ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دیدی، اس کے علاوہ آئی بی کی جانب سے ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی ادائیگی کیلیے 8کروڑ 71 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کرلی ہے۔

علاوہ ازیں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہونیوالے نیشنل ٹیکس کونسل کے چھٹے اجلاس میں ملک بھر میں جنرل سیلز ٹیکس کی ہم آہنگی کیلیے سروس رولز کے مسودے کی منظوری دیدی ہے، ان رولز کا اطلاق متعلقہ صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد یکم مئی 2023 ء سے ہوگا۔

اجلاس میں نیشنل ٹیکس کونسل میں کی ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے28 مارچ 2023 کو پیش کردہ سفارشات پر غور کیا گیا اور اس کی نیشنل ٹیکس کونسل نے ایگزیکٹو کمیٹی کی سروس رولز کے مسودے بارے سفارشات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد منظوری دیدی ہے جو ملک بھر میں جی ایس ٹی ہم آہنگی کیلیے ایک اہم سنگ میل ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں