ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 561 کروڑ ڈالر کمی
31 مارچ تک ملکی زرمبادلہ ذخائر کی مالیت 9 ارب 75 کروڑ ڈالر ریکارڈ
اکتیس مارچ کو ختم ہونیوالے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر 5.61 کروڑ ڈالر کم ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر کی مالیت 31 مارچ تک 9 ارب 75 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3.64 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4.20 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت 1.97 کروڑ ڈالر کمی سے 5.55 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 30 مارچ کو ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 35 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی سے 9 ارب 81 کروڑ 59 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔