سوئی ناردرن گیس کا نیا ٹیرف یکم جنوری 2023 سے نافذ

سلیبز پرٹیرف مرحلہ وار 8 سے 112 فیصد تک اضافہ ،بقایاجات کیساتھ بل آئیں گے


News Agencies April 09, 2023
وزارت پٹرولیم نے گیس چوری کی روک تھام اور ریکوری کیلیے بل 2023 تیار کر لیا۔ فوٹو:فائل

سوئی ناردرن گیس کا نیا ٹیرف یکم جنوری 2023 سے نافذکردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ مختلف سلیبز پرٹیرف مرحلہ وار 8 سے 112 فیصد تک بڑھایا گیا ہے، گیس نرخوں میں بقایاجات وصولی کا اطلاق بھی رواں ماہ سے شروع ہوگیا ہے۔

سوئی گیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ بقایاجات کی رقم کے ساتھ بل گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کوبھجوائے جا رہے ہیں جس صارف کا بل 871 روپے تھا، اب بقایاجات کے ساتھ 2 ہزار 900 روپے ہوگیا۔

سوئی گیس حکام کے مطابق نومبر سے فروری کے دوران گیس ہیٹر اور گیزر استعمال کرنے والے کئی گنا زائد بل دیں گے جب کہ نئے بلوں میں 4 اقساط کے بقایاجات بھی وصول کیے جائیں گے، اس کے علاوہ نئے گیس ٹیرف میں پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کی کیٹیگری متعارف کرائی گئی ہے۔

ادھر گیس چوروں اور ڈیفالٹرز کے گرد گھیرا تنگ، وزارت پٹرولیم نے گیس چوری کی روک تھام اور ریکوری کیلئے بل 2023تیار کرلیا، بل کے تحت خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی ،عدالتوں کے دائرہ کار کا تعین چیف جسٹس ہائی کورٹ کی مشاورت سے ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔