اسلام آباد ہائیکورٹ نے شبلی فراز کی چودہ روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی

عدالت نے پانچ ہزار روپے نقد جمع کرانے پر پولیس کو گرفتاری سے روک دیا


ثاقب بشیر April 10, 2023
فوٹو؛فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس ارباب محمد طاہر کی عدالت نے شبلی فراز کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر شبلی فراز کی جانب سے دائر درخواست پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے سماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیاکہ کتنے دن کی حفاظتی ضمانت چاہیے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہاکہ ہمیں حفاظتی ضمانت چاہیے لاہور جانا یے، عدالت پانچ ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے14 روز میں متعلقہ عدالت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

اس موقع پر وکیل نے کہاکہ ہماری استدعا ہے کیش وصول کی جائے مچلکے کے طور پر،جس پر عدالت نے کہاکہ آپ کیش جمع کروادیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں