اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کی درخواست خارج کردی

علی امین گنڈا پور کے وکلا نے راہداری حوالگی کیخلاف درخواست دائر کی تھی


ثاقب بشیر April 10, 2023
(فوٹو فائل)

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کی بھکر میں درج مقدمہ میں بعد از گرفتاری راہداری ضمانت ناقابل سماعت قرار دے دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تین مقدمات سے متعلق فیصلے میں کہا ہے کہ تسلیم شدہ ہے علی امین گنڈا پور کی بھکر پولیس نے گرفتاری ڈال رکھی ہے اس لیے بعد از گرفتاری راہداری ضمانت قابل سماعت نہیں رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں راہداری ضمانت کی درخواست جمع کرائی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے تھانہ گولڑہ میں درج مقدمے میں اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا ۔ بعد میں بھکر میں درج مقدمہ میں بھی گرفتاری ظاہر کر دی گئی۔ ایک ہی الزام پر دوسری ایف آئی آر دینا پولیس کی بدنیتی ظاہر کرتی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایک ہی واقعے پردو ایف آئی آرز درج نہیں کی جاسکتیں۔ متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کے لیے عدالت راہداری ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کرے اور درخواست پر فیصلہ آنے تک ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد کو علی امین گنڈا پور کی راہداری حوالگی سے روکا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں