علی امین گنڈا پور راہداری ریمانڈ پر بھکر پولیس کے حوالے

بھکر پولیس کی درخواست پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے دو روزہ راہداری ریمانڈ منظور کیا


ثاقب بشیر April 13, 2023
پانچ مقدمات ہوں یا پچاس ، بھکر کی پولیس یہاں آکر کیوں تفتیش نہیں کر سکتی، عدالت

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بھکر میں درج مقدمے میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کا دو روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر کے انہیں بھکر پولیس کے حوالے کردیا۔

بھکر پولیس نے علی امین گنڈا پور کے راہداری ریمانڈ کی درخواست کی تھی۔ جس پر ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نے راہداری ریمانڈ منظور کیا اور پولیس کی درخواست کو منظور کر کے پی ٹی آئی رہنما کو دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا۔

علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کی دونوں راہداری ضمانتیں خارج کیں اور سیشن جج ناصر جاوید رانا نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاملہ سیشن کورٹ کو بھیجا تھا، بھکر پولیس نے علی امین گنڈا پوری کی حوالگی کی درخواست دے رکھی ہے جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے تاحکم ثانی علی امین گنڈا پوری کی حوالگی روک رکھی ہے۔

قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈا پور کی بھکر پولیس کو حوالگی روک دی تھی ۔ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کی دوسرے صوبوں کی پولیس کو حوالگی روکنے کی درخواست کی سماعت ہوئی تھی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ پانچ مقدمات ہوں یا پچاس ، بھکر کی پولیس یہاں آکر کیوں تفتیش نہیں کر سکتی، یہ کوئی قدغن نہیں کہ دوسرے صوبے کی پولیس یہاں زیر حراست ہونے کے دوران تفتیش نہیں کر سکتی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کی بھکر پولیس کو حوالگی روکتے ہوئے سیشن جج کا پہلے درخواست خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا۔

ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ سیشن کورٹ علی امین گنڈا پور کو سن کر فیصلہ کرے ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں علی امین گنڈا پور کی درخواست زیر التوا تصور ہو گی ، سیشن جج اگر علی امین گنڈا پور کی درخواست خارج کرتے ہیں تب بھی بھکر پولیس کو حوالگی نہیں ہو گی ، سیشن عدالت کے فیصلے کے خلاف دوبارہ ہائی کورٹ سنے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں